واشنگٹن (این این آئی)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سوزی وائلز ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی منیجر تھیں، 67 سالہ سوزی ویلز امریکی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوزی وائلز مشہور فٹبال پلیئر اور اسپورٹس کاسٹر پیٹ سمرال کی بیٹی ہیں۔انتخابات میں کامیابی کے 2 دن بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سوزی وائلز نے امریکی تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی فتوحات میں سے ایک حاصل کرنے میں میری مدد کی، وہ میری 2016ء اور 2020ء دونوں کی کامیاب مہموں کا ایک لازمی حصہ تھیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سوزی وائلز مضبوط اور ہوشیار ہیں، ان کی عالمی سطح تعریف اور احترام کیا جاتا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف اتوار کو سعودی عرب روانہ ہوں گے
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف اتوار کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار...
توہین عدالت کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمران خان سے منگل کو ملاقات کرانے...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو منگل کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کے پارٹی لیڈرز...
کارکنان کے پاس جھنڈے تھے لیکن ہمارے کارکنان کو دہشت گرد کہا گیا، بابر...
راولپنڈی (این این آئی)انسداد دہشت گردی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ جو مری روڈ پر لوگ دکھائے...
ٹرمپ کے ساتھ رابطے بحال کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، روسی صدر
ماسکو (این این آئی)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے نئے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے...
ٹرمپ کی جیت کے بعدجنگیں روکنے کیلئے بائیڈن انتظامیہ حرکت میں آگئی
واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت سے یہ توقع پیدا ہوئی ہے کہ ان کی نئی انتظامیہ غزہ کی...