رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتما ع،گھروں میں اسلام نافذ کریں ،اپنے دلوں کو قرآن حکیم کی تلاوت سے روشن کریں

0
21

رائے ونڈ( این این آئی)رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتما ع کے دوسرے مرحلے میں مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ربیع الحق آف بنگلہ دیش، مولانا عبدالرحمان ،مولانا محمد اسماعیل گودرہ،مولانا زبیر الحسن نظام الدین انڈیا،مولانا احمد لاٹ آف انڈیا،مولانا محمد فاروق ودیگر نے کہا کہ نیکی کی دعوت دینا اور برائی سے روکنا یہی امر بالمعروف ونہی عن المنکر ہے ،معاشرے کی اصلاح کیلئے سب سے پہلے اپنی اصلاح ضروری ہے ،آج کا مسلمان ذلیل ورسوا ہورہا ہے پریشانی اور آفات میں گھرے ہوئے مسلمان نے اپنے رب سے ناطہ توڑ لیا ہے ،رب کی بجائے سبب پر یقین کرکے اپنی دنیا و آخرت تباہ کررہا ہے ،حقیقی خالق کو منا لیں ،احوال کی درستگی خود بخود ہو جائے گی ،اخلاق ،معاملات ،معاشرت سب کو اسلامی بنانے کی ضرورت ہے ،اغیار کی نقالی کو چھوڑ کر آقائے کائنات ۖکی اطاعت کو اپنا لینے میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابیاں ہیں ،آج اگر ہر مسلمان کا عقیدہ درست ہوجائے تو اللہ کی رحمتوں کا نزول شروع ہو جائے گا۔ علمائے کرام نے کہا کہ ناراض رب کو منانے کیلئے اس کے ساتھ تعلق کو مضبوط بنانے کیلئے نماز کو لازمی پکڑ لو ،دکھ تکلیف ،ہرحاجت کیلئے اپنے رب کو پکاریں ،اسی سے مدد مانگیں وہ سنتا ہے وہی سننے والا ہے وہی مشکل کشا ،حاجت روا ہے ، اس کے علاوہ کوئی دینے والا نہیں۔ علمائے کرام نے کہا کہ اپنے گھروں میں اسلام نافذ کریں ،اپنے دلوں کو قرآن حکیم کی تلاوت سے روشن کریں ،دنیا کی تکلیفوں اور مصیبتوں سے نجات مل جائے گی ،مساجد کو آباد کریں ،اچھے اخلاق والا روز محشر نبی کریم کے ساتھ ہوگا اپنے اخلاق ،معاملات اور اعمال کی بہتری کیلئے دینی ماحول کو اپنائیں ،مساجد میں وقت دیں اولادوں کو دین سکھائیں ،نماز کی پابندی کو معمول بنالیں ۔قرآن حکیم میں اللہ رب العزت نے زمانے کی قسم اٹھا کر کہا ہے کہ انسان گھاٹے میں ہے ،صرف وہی انسان فلاح و نجات کا حقدار ہوگا جو اللہ کی خوشنودی اور آقائے کائنات کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو گا ،نیک ،صالح اعمال کی بدولت اللہ کو رضا کیا جاسکتا ہے ،دین کے کام کو کرین والے اللہ کے پسندیدہ بندے ہوتے ہیں ،رات کی تاریکیوں میں اٹھ کر رب کو منانا اور دن کی روشنی میں اس کی مخلوق کی خدمت کرنے سے کامیابی کے راستے کھلیں گے ،اپنے دلوں میں رب کا خوف اور مخلوق کی خدمت کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا تو کامیابی قدم چومے گے ۔