ایڈیلیڈ(این این آئی)دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کردی،پاکستانی باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا ، ابتدا سے ہی آسٹریلوی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار نظر آئی، پوری ٹیم 35 اوورز میں 163 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی،حارث رؤف نے 5، شاہین شاہ آفریدی نے 2، محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ایک شکار کیا،پاکستان نے پراعتماد بلے بازی کرتے ہوئے 26.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 164 رنز کا ہدف حاصل کرلیا،حارث رؤف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔میچ میں پاکستانی باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور ابتدا سے ہی آسٹریلوی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار نظر آئی، پوری ٹیم 35 اوورز میں 163 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے 5، شاہین شاہ آفریدی نے 2، محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ایک شکار کیا۔پاکستان نے پراعتماد بلے بازی کی اور 26.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 164 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔اوپننگ بلے باز صائم ایوب 71 گیندوں پر 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عبداللہ شفیق 64 رنز اور بابر اعظم 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، شاندار باؤلنگ کرنے پر حارث رؤف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔آسٹریلیا نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی، شان ایبٹ کی جگہ فاسٹ بالر جوش ہیزل ووڈ کو شامل کیا گیا۔پاکستان کی ٹیم میں میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔آسٹریلیا نے پاکستان کو 3 میچوں کی سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی، مچل اسٹارک کو 3 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ 10 نومبر کو کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان 14 سے 18 نومبر تک ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...