سعودی وزیر خارجہ کی امریکی ہم منصب سے فون پر گفتگو، علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال

0
77

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو اپنے امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن کا فون آیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فون کے دوران دونوں رہنمائوں نے علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں نے سلامتی اور انسانی ہمدردی کے اقدامات اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا