ایمسٹرڈیم (این این آئی )ایمسٹرڈیم میں گزشتہ رات ہونے والے فسادات کی بین الاقوامی مذمت کی گئی ہے۔ مکابی تل ابیب فٹ بال ٹیم کے متعدد اسرائیلی شائقین پر حملے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اس کی مذمت کی اور اسے یہود مخالف حملہ قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادار کے مطابق اپنے ڈچ ہم منصب ڈک شوف کے ساتھ ایک کال میں نیتن یاہو نے کہا کہ ایسے حملے اسرائیل اور نیدر لینڈز (ہالینڈ)کے لیے یکساں خطرہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسرائیلی شہریوں پر کیے گئے اس حملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے نیدرلینڈز میں پوری یہودی برادری کے لیے سیکورٹی بڑھانیکا مطالبہ بھی کیا۔ ڈچ وزیر اعظم نے ایکس پر کہا ہے کہ انہوں نے ایمسٹرڈیم سے خوفناک کوریج کو دیکھا ہے۔ جو کچھ ہوا وہ خطرناک تھا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ یہود مخالف حملے ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے نیتن یاہو کو یقین دلایا کہ مجرموں کا سراغ لگایا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔اسی تناظر میں فرانسیسی صدر میکرون نے زور دیا کہ ان کا ملک نفرت آمیز سامیت دشمنی کا انتھک مقابلہ کرتا رہے گا۔ جو کچھ ہوا وہ ہمیں تاریخ کے تاریک ترین مراحل کی یاد دلاتا ہے۔مزید برآں نیتن یاہو نے موساد کے سربراہ کو حکم دیا ہے کہ وہ کھیلوں کے مقابلوں کے دوران تشدد کی کارروائیوں سے بچنے کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کریں۔ انہوں نے ایمسٹرڈیم سے اسرائیلیوں کے انخلا کی نگرانی کے لیے وزارت خارجہ میں ہونے والی میٹنگ کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ میں نے موساد کے سربراہ اور دیگر حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ نئی صورت حال کے پیش نظر اپنا ایکشن پلان اور ہمارے انتباہی نظام تیار کریں
مقبول خبریں
27 لاکھ پاکستانیوں کا نادرا سے ریکارڈ چوری ہونے کا انکشاف
اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں 27 لاکھ پاکستانیوں کا نادرا سے ریکارڈ چوری ہونے کا...
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت خواتین کو نمایاں مواقع فراہم کئے جائیں...
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں...
وزیرداخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کی...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گلبرگ میں مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی...
نمونیا سے بچاؤ اور بروقت علاج کی آگاہی اجتماعی ذمہ داری ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نمونیا سے بچاؤ اور بروقت علاج کی آگاہی اجتماعی ذمہ داری...
ستمبر2024 تک حکومت کا قرض 69570 ارب روپے رہا، اسٹیٹ بینک
کراچی(این این آئی)سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2024 تک حکومت کا قرض 69570 ارب روپے رہا۔نجی وی...