واشنگٹن (این این آئی )جو بائیڈن اپنے جانشین ڈونلڈ ٹرمپ کا بدھ کے روز وائٹ ہائوس میں استقبال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے منتخب ریپبلکن صدر کو اقتدار کی پرامن اور منظم منتقلی کا وعدہ کیا ہے۔ ٹرمپ چار سال قبل بائیڈن سے صدارتی انتخاب ہار گئے تھے۔ٹرمپ جنہوں نے 2020 کے انتخابات میں کبھی بھی اپنی شکست تسلیم نہیں کی نے 5 نومبر کو ایک تاریخی فتح حاصل کی جس نے انہیں وائٹ ہائوس واپس کر دیا۔ جہاں تک بائیڈن کا تعلق ہے وہ امریکی صدور کے ایک چھوٹے سے کلب میں شامل ہوں گے جو وائٹ ہاس میں اپنے ایک پیشرو کو اقتدار واپس کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...