پرتھ (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ یہ میرے لیے بہت خاص لمحہ ہے، ٹیم کے تمام کھلاڑی ہی مجھے مشورے دیتے ہیں۔ پرتھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمدرضوان نے کہا کہ جیت کا پورا کریڈٹ بولرز کو جاتا ہے، انہوں نے عمدہ بولنگ کی۔محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اوپنرز صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق نے ہمیں دوسرے اور تیسرے میچ میں اچھا آغاز دیا۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں آسٹریلیا کو ہرانا آسان نہیں ہوتا مگر صائم اور عبداللّٰہ نے اچھا آغاز فراہم کیا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فینز ہمیں ہر جگہ سپورٹ کرتے ہیں چاہے موسم جیسا بھی ہو یا ہم جیتیں یا ہاریں۔واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1ـ2 سے جیت لی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...