پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر نے تیزی سے ترقی کی ہے،ہمارا ہدف آئی ٹی برآمدات کو 25 ارب ڈالرز تک لیکر جانا ہے، شزہ فاطمہ

0
38

اسلام آباد (این این آئی)وزیرمملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر نے گزشتہ چند سالوں میں تیزی سے ترقی کی ہے،آئی ٹی برآمدات کو 25 ارب ڈالرز تک لیکر جانا ہمارا ہدف ہے، گلوبل سائبر سکیورٹی انڈیکس میں پاکستان کو امریکا اور جاپان کے ساتھ ٹیئر ـ1 کا درجہ دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکا میں منعقد پہلی ”پاکـیو ایس ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس 2024”سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتیہوئے کیا۔ شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکـیو ایس ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کے لیئے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ کانفرنس پاکستان امریکا کی کمپنیوں کے مابین تعاون کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہو گی۔پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر نے گزشتہ چند سالوں میں تیزی سے ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آئی ٹی برآمدات میں 25 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر آئی ٹی برآمدات کو 25 ارب ڈالرز تک لیکر جانا ہمارا ہدف ہے۔ کاروباری اداروں کو محفوظ سائبر اسپیس فراہم کرنے کے لیئے ہم نے اہم پیشرفت کی ہے۔ گلوبل سائبر سکیورٹی انڈیکس میں پاکستان کو امریکا اور جاپان کے ساتھ ٹیئر ـ1 کا درجہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ایـگورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں بھی قابل ذکر پیشرفت کی ہے۔ پاکستان کی آئی ٹی و آئی ٹی انیبلڈ سروسز کی 60 فی صد سے زائد برآمدات امریکا ، برطانیہ کو جاتی ہیں۔ حکومت آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کے لیئے پر عزم ہے۔ شزہ فاطمہ نے کہاکہ ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کے لئے اقدامات جاری ہیں۔وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اور پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کی تشکیل کے لیئے جلد قانون سازی کی جائے گی۔ پاکستان کو بیرونی سرمایہ کاروں، ٹیکنالوجی پارٹنرز کے لیئے پر کشش مقام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ پاکستان میں ہر سال 75,000 آئی ٹی گریجویٹس فارغ التحصیل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا 63 فی صد نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں،نوجوانوں کی ترقی کے لیئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔