لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ڈیوس روڈ پر نو تعمیر شدہ پیسک ہاوس کا سوموار کو دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے پیسک ہاوس میں مختلف شعبوں کیلئے مختص حصوں کا معائنہ کیا اور کام کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔ ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سائرہ عمر نے صوبائی وزیر کو نو تعمیر شدہ پیسک ہاوس بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صنعت وتجارت شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیسک ہاوس میں مختلف دفاتر کی منتقلی سے کرائے کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔گزشتہ دور میں نامکمل چھوڑے گئے اس منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کیا گیا ہے اور منصوبے کی معیاری تکمیل کو یقینی بنایا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کی موجودہ حکومت صوبے بھر میں انفراسٹرکچر کے شاہکار بنا رہی ہے۔ انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل یقینی بنائی جارہی ہے۔
مقبول خبریں
چوہدری شافع حسین کا چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ ،مختلف...
لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے...
210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو عوام پہ خرچ کرنا ہے ، سرفراز...
کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے 210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ...
ایف آئی اے کو سابق صدر عارف علوی کی گرفتاری سے روک دیا گیا
کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کو 19 دسمبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا...
عوام فوج کیلئے دعا کریں،پیر پگارا
تھرپاکر(این این آئی)حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے کہا ہے کہ عوام فوج کے لیے دعا کریں۔تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں...
اسلامی مالیات اور اسلامی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کو معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کی...
کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسلامی مالیات اور اسلامی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کو معاشی...