تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے علاقے نصیرات میں ٹینکوں کی مدد سے ایک بڑی کارروائی شروع کر کے کم از کم 30 فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے۔ اس بڑے زمینی حملے کا ہدف نصیرات پناہ گزین کیمپ تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک مقامی فلسطینی کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے اس وقت گولہ باری شروع کر دی جب وہ ایک پناہ گزین کیمپ کے علاقے میں داخل ہوگئے۔ یہ پناہ گزین کیمپ غزہ میں قائم کیے گئے آٹھ تاریخی پناہ گزین کیمپوں میں سے ایک ہے۔اسرائیلی ٹینکوں کی اس اچانک چڑھائی سے پناہ گزین کیمپ میں موجود خاندانوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ایک اور فلسطینی زیک محمد کا اس کارروائی کے بارے میں کہنا تھا ٹینکوں کے علاقے میں آمد اچانک اور حیران کن تھی۔ علاقے کے لوگ اپنی جگہوں سے نکل نہ سکے اور ٹینکوں کی آمد اور گولہ باری کے دوران پھنس کر رہ گئے۔ البتہ کچھ کو بے بسی کے عالم میں علاقے سے ایک بار پھر نقل مکانی کرنا پڑی۔ یہ لوگ اسرائیلی فوج سے اپیل کر رہے تھے کہ انہیں اپنے علاقے سے نکلنے کا موقع دے۔ مگر ان کی سنی نہیں گئی۔25 سالہ زیک محمد اس زیر حملہ آئے علاقے سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر مقیم ہے۔ اس نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو موبائل فون پر ایک ‘ چیٹ ایپ ‘ کے ذریعے یہ واقعات بتائے۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...