نئی دہلی (این این آئی) بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کے لیے تاحال حکومتی منظوری نہ مل سکی۔بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم حکومتی اجازت کی منتظر ہے، بھارتی ٹیم نے پاکستان میں بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینا ہے۔بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارتِ کھیل کی جانب سے این او سی مل چکا ہے جبکہ ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ سے تاحال کلیئرنس نہیں ملی۔اس حوالے سے انڈین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری شیلندرا یادیو کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں سے حکومتی کلیئرنس کا انتظار کر رہے ہیں، حکومت سے ہاں یا ناں چاہیے۔شیلندرا یادیو نے کہا کہ آخری مرتبہ 2014ء میں باہمی سیریز کے لیے پاکستان گئے تھے، 2018ئ میں حکومت نے پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی تھی جبکہ 2023ء میں پاکستان نے بھارت میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت نہیں کی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں حکومتی فیصلہ منظور ہو گا بس ہمیں وضاحت چاہیے۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کیلئے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کو رکوانے کے...
توہین الیکشن کمیشن کیس’ عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں اگلی سماعت پر حاضری...
آئینی بینچ: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کی درخواست خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کر دی۔جسٹس امین...
برطانیہ کیساتھ باہمی تعاون کو پائیدار اقتصادی پارٹنر شپ میں تبدیل کرنیکا وقت آگیا...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ برطانیہ پاکستان کا مضبوط اور بہترین دوست ملک ہے، وقت آگیا ہے کہ...
24نومبر کے احتجاج پراعتراض نہیں اگر وہ پر تشدد ہوا تو ذمہ داری پی...
سکھر(این این آئی) سابق قائدحزب اختلاف وزیرپیپلزپارٹی کے سینئررہنما سیدخورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ 24 نومبر کے احتجاج پراعتراض نہیں اگر وہ پر...