لندن (این این آئی)چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا تنازع حل نہ ہوا تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (اّئی سی سی) بھی مالی نقصان کی زد میں اّئے گا۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی اّئی) کے رویے کے خلاف پاکستانی پالیسی موجودہ سائیکل میں اّئی سی سی کی اّمدن پر اثر انداز ہوگی۔پاکستانی حکومت اّئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں بھارت کے نہ اّنے پر اس سے میچز کے بائیکاٹ کا کہہ چکی ہے۔اّئی سی سی شیڈول کے مطابق بھارت کو 2024ء سے 2031 ء کے دوران 4 اّئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کرنی ہے۔پاکستانی حکومت کی ٹیم کو بھارت نہ جانے دینے کی پالیسی ان ایونٹس میں گرین شرٹس کی شرکت ناممکن بناسکتی ہے۔بھارت میں اگلے برس ویمن ورلڈ کپ، 2026ء میں ٹی 20 ورلڈ کپ، 2029ء میں اّئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور 2031ء میں ورلڈ کپ کی میزبانی کرنی ہے۔پاکستان کا ان اّئی سی سی ایونٹس سے دستبردار ہونا براڈ کاسٹنگ ریونیو پر اثرانداز ہوگا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پہلے ہی2027ء تک کے براڈکاسٹ رائٹس 3 اعشاریہ 2 بلین ڈالرز میں فروخت کرچکی ہے۔اّئی سی سی ایونٹس سے پاکستان کی دستبرداری کی صورت میں رائٹس کی ویلیو کم ہونے کا خدشہ ہوگا، یہی ریونیو بعد میں ممبر بورڈز میں تقسیم کیا جاتا ہے، اّمدن میں کمی کا اثر تمام بورڈز پر پڑے گا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ مقابلوں کو عوام کی بڑی تعداد نے دیکھا ہے، اّئی سی سی براڈکاسٹرز کی خواہش پر ہر ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ یقینی بناتا ہے۔پاکستان اور بھارت کا میچ نہ ہوا تو اّئی سی سی براڈکاسٹرز کو بھی نقصان کا سامنا رہے گا، حکومت پاکستان کی موجودہ پوزیشن کے بعد اّئی سی سی میں بھی ہلچل ہے۔
مقبول خبریں
چوہدری شافع حسین کا چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ ،مختلف...
لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے...
210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو عوام پہ خرچ کرنا ہے ، سرفراز...
کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے 210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ...
ایف آئی اے کو سابق صدر عارف علوی کی گرفتاری سے روک دیا گیا
کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کو 19 دسمبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا...
عوام فوج کیلئے دعا کریں،پیر پگارا
تھرپاکر(این این آئی)حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے کہا ہے کہ عوام فوج کے لیے دعا کریں۔تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں...
اسلامی مالیات اور اسلامی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کو معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کی...
کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسلامی مالیات اور اسلامی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کو معاشی...