چیف آف جنرل اسٹاف جنرل اویس دستگیر کی بیجنگ میں چینی آرمی کے کمانڈر سے ملاقات

0
36

بیجنگ (این این آئی)چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر کی بیجنگ میں کمانڈر پیپلزلبریشن آرمی جنرل لی کیامنگ سے ملاقات ہوئی، جس میں چینی آرمی کے کمانڈر نے اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی فوج کے اقدامات کو سراہا اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر اور کمانڈر پیپلز لبریشن آرمی جنرل لی کیامنگ کے درمیان پی ایل اے ہیڈکوارٹرز بیجنگ میں ملاقات ہوئی۔ا?ئی ایس پی ا?ر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں عالمی اور علاقائی صورتحال پر توجہ مرکوز رہی جبکہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس نے کراچی میں حالیہ دہشت گرد حملے میں چینی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی اور چینی شہریوں کی پاکستان میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ا?ئی ایس پی آر کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ دشمنوں سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس اور جنرل لی کیامنگ نے فوجی تربیت، آلات اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔واضح رہے کہ چین نے ایک بار پھر انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔