لاہور(این این آئی)اسموگ اور فضائی آلودگی کے باعث پنجاب پنجاب کے تمام اضلاع میں اسکول بند کردیے گئے ہیں۔اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں تمام سرکاری اور نجی اسکول 17 نومبر تک بند رہیں گے۔وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسموگ کے بڑھتے اثرات کے پیش ِنظر تمام اضلاع میں اسکول بند کر رہے ہیں، فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی اسکولز 17 نومبر تک بند رکھے جائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ تعلیمی نقصان کا احساس ہے مگر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اقدام مجبوراً اٹھا رہے ہیں، بچوں کو مہلک اثرات سے بچانے کے لیے یہ انتہائی فیصلہ کرنا پڑا۔صوبائی وزیر رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ آن لائن تدریس میں مشکلات کے پیشِ نظر متبادل حکمتِ عملی جلد لا رہے ہیں، عوام بھی شعور کا مظاہرہ کریں، اپنی گاڑیوں کی فٹنس یقینی بنائیں۔
مقبول خبریں
چوہدری شافع حسین کا چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ ،مختلف...
لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے...
210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو عوام پہ خرچ کرنا ہے ، سرفراز...
کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے 210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ...
ایف آئی اے کو سابق صدر عارف علوی کی گرفتاری سے روک دیا گیا
کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کو 19 دسمبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا...
عوام فوج کیلئے دعا کریں،پیر پگارا
تھرپاکر(این این آئی)حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے کہا ہے کہ عوام فوج کے لیے دعا کریں۔تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں...
اسلامی مالیات اور اسلامی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کو معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کی...
کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسلامی مالیات اور اسلامی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کو معاشی...