لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نمونیا سے بچاؤ اور بروقت علاج کی آگاہی اجتماعی ذمہ داری ہے۔نمونیا سے بچاؤ کے سلسلے میں عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نمونیا سے احتیاط ضروری ہے، بچوں اور بزرگوں کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، اس مرض سے دنیا بھر میں سالانہ لاکھوں بچے اور بزرگ لقمہ اجل بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو نمونیا سے بچاؤ کی ویکسینیشن ضروری ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بروقت تشخیص اور علاج سے نمونیا پر قابو پایا جا سکتا ہے، نمونیا سے بچاو? اور بروقت علاج کی آگاہی اجتماعی ذمہ داری ہے، نمونیا سے بچاؤ کیلئے سردی میں بچوں کی صحت پر خاص توجہ دیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے دی، علیمہ خان...
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے 24 نومبر کو...
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے مابین معاہدہ...
اسلام آباد (این این آئی)حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔ترجمان مذہبی امورکے...
مئی میں جو کچھ آزادکشمیر میں ہوا اس کے مضمرات دیر بعد سامنے آئیں...
مظفرآباد(این این آئی)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے اندر...
مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر ظلم وجبر کی انتہاء کر دی گئی ہے،بیرسٹر...
اسلام آباد (این این آئی)صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ...
اقوام عالم کو طویل تنازعات، اقتصادی عدم استحکام اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز درپیش...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہنگری میں بڈاپیسٹ پراسس کی ساتویں وزارتی کانفرنس میں شرکت کی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن...