اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گلبرگ میں مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی، صوبائی وزیر شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے وفاقی حکومت سے تعمیر ہونے والی تمام نئی سٹرکوں کو شہداء کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین کے مطالبے سے اتفاق کرتے ہوئے اسلام آباد میں تعمیر ہونے والی نئی سٹرکوں کے نام شہداء سے منسوب کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے اس پر عمل درآمد کے لئے بات کی جائے گی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ یہ کام شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں کے ساتھ حکومت کے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی نظیر اقوام عالم میں نہیں ملتی۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانیوں نے جام شہادت نوش کیا، یہ انمٹ قربانیوں ناقابل فراموش ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان شہداء کی عظیم قربانیوں کا قرض ادا نہیں کر سکتا، شہداء نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دھماکے بہادر پاکستانی قوم کا مقدر نہیں، قوم کی حمایت سے اس ناسور کا خاتمہ کریں گے۔ چودھری شجاعت حسین اور چوہدری شافع حسین نے آسٹریلیا کے خلاف 22 برس بعد ون ڈے سیریز جیتنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی محنت اور کھلاڑیوں کی کارکردگی نے جیت میں اہم کردار ادا کیا، کرکٹ ٹیم اور قوم کو ایسی شاندار فتح کا بہت عرصے سے انتظار تھا۔ شجاعت حسین نے امید ظاہر کی کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بھی پاکستانی ٹیم ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
مقبول خبریں
عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے دی، علیمہ خان...
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے 24 نومبر کو...
حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے مابین معاہدہ...
اسلام آباد (این این آئی)حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔ترجمان مذہبی امورکے...
مئی میں جو کچھ آزادکشمیر میں ہوا اس کے مضمرات دیر بعد سامنے آئیں...
مظفرآباد(این این آئی)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے اندر...
مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر ظلم وجبر کی انتہاء کر دی گئی ہے،بیرسٹر...
اسلام آباد (این این آئی)صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ...
اقوام عالم کو طویل تنازعات، اقتصادی عدم استحکام اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز درپیش...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہنگری میں بڈاپیسٹ پراسس کی ساتویں وزارتی کانفرنس میں شرکت کی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن...