پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک، اہلکار کو 15 سال قید کی سزا

0
60

نیویارک(این این آئی)پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے ایئرنیشنل گارڈ کے اہلکار کو 15 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میساچوسٹس ایئرنیشنل گارڈ کے رکن کو جاسوسی ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی۔ اہلکار نے سیکڑوں خفیہ دستاویزات سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔لیک دستاویزات روس یوکرین جنگ اور شمالی کوریا جوہری پروگرام سے متعلق تھیں۔