نئی دہلی (این این آئی)چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس پاکستان میں شیڈول ہے مگر متعصب بھارتی میڈیا نے پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے لیے نیا پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا اب یہ پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ اگر پاکستان چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے پر راضی نہیں ہوتا ہے تو اس کے انکا پر پاکستان سے اس ٹورنامنٹ کی میزبانی چھینی جا سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے انکار پر چیمپئنز ٹرافی کا متبادل میزبان جنوبی افریقہ ہوسکتا ہے تاہم اپنے پروپیگنڈے میں بھارتی میڈیا یہ بات بھول گیا کہ جنوبی افریقہ میں فروری میں میگا ایونٹ کا انعقاد ممکن ہی نہیں ہو سکتا ہے۔فروری میں جنوبی افریقہ میں ٹی ٹوئنٹی لیگ شیڈول ہوتی ہے جس کی وجہ سے آئی سی سی میگا ایونٹ کے لیے اسٹیڈیم ہی دستیاب نہیں ہوں گے۔دوسری جانب پی سی بی نے بھی اس معاملے پر سخت موقف اپناتے ہوئے آئی سی سی کے سامنے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر آئی سی سی کو خط تحریر کیا ہے جس میں نہ صرف ہائبرڈ ماڈل کے آپشن کو مسترد کر دیا ہے بلکہ آئی سی سی سے بھارت کے انکار کی ٹھوس وجوہات بھی پوچھ لی ہیں۔
مقبول خبریں
چوہدری شافع حسین کا چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ ،مختلف...
لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے...
210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو عوام پہ خرچ کرنا ہے ، سرفراز...
کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے 210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ...
ایف آئی اے کو سابق صدر عارف علوی کی گرفتاری سے روک دیا گیا
کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کو 19 دسمبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا...
عوام فوج کیلئے دعا کریں،پیر پگارا
تھرپاکر(این این آئی)حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے کہا ہے کہ عوام فوج کے لیے دعا کریں۔تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں...
اسلامی مالیات اور اسلامی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کو معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کی...
کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسلامی مالیات اور اسلامی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کو معاشی...