غزہ (این این آئی )فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے ساتھ امریکا بھی نسل کشی میں ملوث ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں بائیڈن انتظامیہ اور اسرائیل شراکت دار ہیں۔حماس کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی صورتِ حال کی بہتری کے لیے اسرائیل کے حق میں امریکی بیان قابلِ مذمت ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا نے کہا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد سے متعلق قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا تھا کہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی سے متعلق اسرائیل خلاف ورزی نہیں کر رہا، اسرائیل میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔دوسری جانب 8 عالمی امدادی تنظیموں نے غزہ کی صورتِ حال سے متعلق مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل غزہ میں انسانی صورتِ حال کو بہتر بنانے میں ناکام رہا ہے۔8 عالمی امدادی تنظیموں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اقدامات سے شمالی غزہ میں صورتِ حال ڈرامائی طور پر خراب ہوئی ہے۔
مقبول خبریں
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...