اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسلام آباد، پشاور اور مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ عمارتوں اور دفاتر سے کلمہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن میں نوشہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ اور ہزارہ کے دیگر اضلاع بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ اٹک، مہمند، لنڈی کوتل، صوابی، تیراہ، شانگلہ، ملاکنڈ، بونیر، خیبر، سوات، دیرلوئر، چارسدہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے اور زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا جب کہ زلزلے کی گہرائی 220 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔اٹک، سوات، ایبٹ آباد، پشاور، شانگلہ اور بونیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔مالاکنڈ، سوات، مہمند اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔جن علاقوں میں زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے وہاں کے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی طور پر کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...