ڈیرہ غازیخان (این این آئی)تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ مریم نواز کا یہ رویہ انتہائی تشویش ناک ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور پنجاب حکومت کو اسموگ پر پہلے سے جو اقدامات کرنے تھے وہ نہ کیے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب 13 کروڑ شہریوں کو چھوڑ کر چلی گئیں۔زرتاج گل نے کہا کہ وزیرِ ماحولیات بھی ساتھ گئیں، لاہور سے روجھان تک پنجاب بند ہو رہا ہے اور حکمران دنیا کے پْر فضا مقامات کی سیر کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا ہے کہ عوام کی فکر نہیں جو اس سموگ اور برے ماحول میں جی رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فصلوں کو جلانے سے روکنے کے اقدامات اور ماحولیات کو بچانے پر کام نہیں ہوا، انتظامیہ کو صرف پی ٹی آئی کے خلاف پرچوں پر لگا دیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کیلئے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کو رکوانے کے...
توہین الیکشن کمیشن کیس’ عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں اگلی سماعت پر حاضری...
آئینی بینچ: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کی درخواست خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کر دی۔جسٹس امین...
برطانیہ کیساتھ باہمی تعاون کو پائیدار اقتصادی پارٹنر شپ میں تبدیل کرنیکا وقت آگیا...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ برطانیہ پاکستان کا مضبوط اور بہترین دوست ملک ہے، وقت آگیا ہے کہ...
24نومبر کے احتجاج پراعتراض نہیں اگر وہ پر تشدد ہوا تو ذمہ داری پی...
سکھر(این این آئی) سابق قائدحزب اختلاف وزیرپیپلزپارٹی کے سینئررہنما سیدخورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ 24 نومبر کے احتجاج پراعتراض نہیں اگر وہ پر...