سابق چیف جسٹس پر حملہ، برطانوی ڈپلومیٹک پولیس کا پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ

0
58

لندن (این این آئی)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر مبینہ حملے کے معاملے پر برطانوی ڈپلومیٹک پولیس پاکستانی ہائی کمیشن پہنچ گئی۔برطانوی ڈپلومیٹک پولیس کے دورے کے موقع پر پاکستانی عملے نے سابق چیف جسٹس کی گاڑی پر مبینہ حملے کے معاملے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہائی کمیشن کی گاڑی میں موجود تھے۔ذرائع کے مطابق برطانوی ڈپلومیٹک پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ہائی کمیشن کے افسران سے ڈپلومیٹک پولیس کے وفد نے جمعے کو ملاقات کی تھی۔واضح رہے کہ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن نے کسی کو نامزد کیے بغیر سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے واقعے سے متعلق باضابطہ شکایت درج کروائی تھی۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان پر حملے سے آگاہ ہیں، واقعہ سٹی آف لندن میں پیش آیا جہاں کی پولیسنگ سٹی آف لندن کے ذمے ہے۔