لاہور(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو اداروں کے اندر سے سہولت کاری مل رہی ہے۔ن لیگ کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا سوال ہے اپوزیشن رہنماؤں کو کیوں گرفتار کیا گیا، اگر گرفتار کیا گیا تو رہا کیوں کیا گیا؟ میں گرفتاریوں کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم نوازشریف سے ملاقات کرنے جاتے تھے تو ہمارے گھر والوں کواٹھا لیا جاتا تھا، اداروں کے اندر کچھ بااثرشخصیات سہولت کاری دے رہی ہیں، جنرل فیض حمید کے اثرات ابھی تک موجود ہیں۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ لطیف کھوسہ، زلفی بخاری کہتے ہیں کہ امریکا سے حکم نامہ آئے گا، پہلے زمان پارک اور اب خیبرپختونخوا میں لوگوں کی ٹریننگ ہورہی ہے، کے پی کے کی سرکاری مشینری کو استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیض حمید کے بعد ثاقب نثار کو بھی کٹہرے میں لانا ہوگا، سہولت کاروں کے چہروں کو بے نقاب کرنا ہوگا۔
مقبول خبریں
چوہدری شافع حسین کا چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ ،مختلف...
لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے...
210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو عوام پہ خرچ کرنا ہے ، سرفراز...
کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے 210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ...
ایف آئی اے کو سابق صدر عارف علوی کی گرفتاری سے روک دیا گیا
کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کو 19 دسمبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا...
عوام فوج کیلئے دعا کریں،پیر پگارا
تھرپاکر(این این آئی)حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے کہا ہے کہ عوام فوج کے لیے دعا کریں۔تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں...
اسلامی مالیات اور اسلامی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کو معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کی...
کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسلامی مالیات اور اسلامی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کو معاشی...