پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی فائنل کال حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں احتجاج کی فائنل کال کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خود تمام تیاریوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فائنل کال کا انتظار ہے۔انہوں نے کہا کہ فائنل کال کا اعلان ہوتے ہی خیبر پختونخوا سے احتجاج کا بھرپور سلسلہ شروع ہوگا۔ فائنل کال جعلی حکومت کے جنازے کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ فائنل کال اتنی شدید ہوگی کہ شاید جعلی راج کماری مریم نواز اور ان کے والد جنیوا سے واپسی مؤخر کرکے وہیں رہنے میں عافیت سمجھیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی اور منتخب اراکین کی گرفتاری جعلی حکومت کی فائنل کال سے حواس باختگی ظاہر کرتی ہے۔ جعلی حکومت کچھ بھی کرلے، ان کا آخری وقت آپہنچا ہے۔ فائنل کال کے بعد ملک میں آئین و قانون کا بول بالا ہوگا۔جعلی مقدمات کا خاتمہ اور عمران خان کی رہائی سمیت مینڈیٹ چوروں کا کڑا احتساب ہوگا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...