وعدہ خلافی پر بلاول بھٹو نے جوڈیشل کمیشن سے نام واپس لیا، وہ شہباز شریف سے ناراض ہیں، مرتضیٰ وہاب

0
69

کراچی (این این آئی)میئر کراچی اور ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے بات ہوئی تھی کہ جوڈیشل کمیشن میں پیپلز پارٹی کے 2 نمائندے ہوں گے، تاہم اس کی وعدہ خلافی کی گئی جس پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنا نام واپس لیا اور وہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ناراض ہیں۔ ایک انٹرویومیں بلاول بھٹو کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وعدہ خلافی کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے اپنا نام جوڈیشل کمیشن سے واپس لیا۔انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت کے فیصلوں سے کہیں کہیں مایوسی ہوتی ہے، حکومت کو بارہا کہا کہ کراچی کے لیے اسپیشل ڈیولپمنٹ پیکیج وزیراعظم کو دینا چاہیے۔نجکاری کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان اسٹیل کی نجکاری 2004 میں ہوجاتی تو اربوں روپے کا نقصان نہیں ہوتا، اب ہم اسٹیل مل کو پبلک پرائیوٹ پارٹنز شب کے ذریعے چلایں گے۔پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال دیئے جانے کے حوالے سے مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ احتجاج کے بیانات کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔