اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو خارجی فتنے کے ساتھ ساتھ داخلی فتنے کا بھی سامنا ہے، احتجاج کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے شروع ہونے سے پہلے ہی روک دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس کوشش میں ہر وقت لگیں رہتے ہیں کہ وہ ملک میں فتنہ، انارکی اور افراتفری پھیلائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کیخلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں حفظ ماتقدم کے تحت کی ہیں، اگر ادارے یہ کام کرتے ہیں تو ان کے پاس ٹھوس وجوہات ہوتی ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر دفعہ 144 کے نفاذ کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوابی جلسے اور اس سے قبل کی جانے والی گفتگو کے بعد کی جانے والی ملاقاتوں کے کیا مقاصد ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ خارجی فنتے میں کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کا بڑا عمل دخل ہے جبکہ پی ٹی آئی داخلی فتنہ ہے۔وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس امن و امان کو برقرار رکھنے کا اختیار ہے، میرا خیال ہے کہ ان کے پاس کوئی ایسی معلومات ضرور ہوں گی جس کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کوئی بھی حکومت یا قانون نافذ کرنے والا ادارا ایسے بندوں کا انتظار کرے گا جو کفن باندھ کر آنے کی باتیں کریں یا اسے وہی پر روکنا چاہیے؟مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر اس قسم کی کوئی کوشش ہوتی ہے تو اس صورتحال میں دانشمندانہ فیصلہ یہی ہے کہ احتجاج جہاں سے شروع ہو وہی پر اس روک دیا جائے۔انہوںنے کہاکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے احتجاج شروع ہونے سے پہلے ہی روک دینا چاہیے تاکہ اس سے کم سے کم نقصان ہو۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...