اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری و مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کی پرائیوٹائزیشن اور پری کوالیفائی کے لئے شرائط و ضوابط کو مزید پرکشش بنایا جائے، پی آئی اے کی نجکاری کے عمل سے سیکھنے اورآئندہ پیشکش کے عمل کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری و مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا۔ پی آئی اے کی نجکاری سمیت پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ کے اجلاس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور سفارشات کی منظوری بھی دی گئی۔ نجکاری کمیشن سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کے معاملے کو کابینہ کمیٹی کو بجھوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نجکاری معاملات قوانین و ضوابط اور ملکی مفاد کے مطابق ہونگے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی پرائیوٹائزیشن کے امور کا حتمی فیصلہ کابینہ کمیٹی نے کرنا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی پرائیوٹائزیشن کیلئے آئندہ پیشکش کے عمل کو بہتر سے بہتر بنایا جائے، پی آئی اے سمیت دیگر سرکاری اداروں کی بلاتاخیر نجکاری کو آگے بڑھایا جائے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ اپنے حلف کے پابند ہیں، ملک و قوم کی بہتری کے لئے جو کچھ ہوا ضرور کریں گے۔ پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کے اجلاس میں دیگر منصوبوں کی پرائیوٹائزیشن کے حوالے سے اہم امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نجکاری نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ پری کوالیفائی کرنے والے کسی بھی ادارے کو نجکاری کے عمل سے نہیں نکال سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل سے سیکھنے اور آئندہ اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ سرکاری اداروں کی پرائیوٹائزیشن اور پری کوالیفائی کے لئے شرائط و ضوابط کو مزید پرکشش بنایا جائے۔ پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ کے اراکین نے پی آئی اے اور نجکاری کے عمل کے حوالہ سے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا اور اہم فیصلے کئے۔وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کے تمام اراکین کی تجاویز کو فرداً فرداً سنا۔ اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ بورڈ نے بھر پور کام کیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری میں ترکش اور سنگاپور سمیت مختلف ائر لائنز نے دلچسپی کا اظہار کیا۔ پی آئی اے کی نجکاری میں نگران حکومت کے دیئے گئے فریم ورک کو آگے بڑھایا گیا۔ وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہمیں مستقبل میں نجکاری میں شامل اداروں کے تحفظات کو بھی پیش نظر رکھنا ہو گا۔ اجلاس کے دوران پرائیویٹائزیشن بورڈ اجلاس میں ممبران کی نجکاری کے عمل میں شرکت کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
مقبول خبریں
چوہدری شافع حسین کا چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ ،مختلف...
لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے...
210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو عوام پہ خرچ کرنا ہے ، سرفراز...
کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے 210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ...
ایف آئی اے کو سابق صدر عارف علوی کی گرفتاری سے روک دیا گیا
کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کو 19 دسمبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا...
عوام فوج کیلئے دعا کریں،پیر پگارا
تھرپاکر(این این آئی)حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے کہا ہے کہ عوام فوج کے لیے دعا کریں۔تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں...
اسلامی مالیات اور اسلامی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کو معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کی...
کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسلامی مالیات اور اسلامی کیپٹل مارکیٹس پاکستان کو معاشی...