اسلام آباد (این این آئی)صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اُن کا حق خودارادیت دلوانے کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کی جانی چاہیے۔ اس سلسلے میں پاکستان کی پارلیمنٹ سے موثر انداز میں کشمیریوں کی حمایت کی جانی چاہیے تاکہ بھارت پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے عالمی دبائو میں اضافہ ہو سکے۔ بھارت نے حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں جعلی انتخابات کا ڈھونگ رچایا ہے اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ کیونکہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں ہندوتوا کی پالیسیوں پر گامزن ہے اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر ظلم وجبر کی انتہاء کر دی گئی ہے۔ لہذا عالمی برادری پر زور دیا جائے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بند کرانے کے لئے بھارت پر اثر و رسوخ استعمال کرے۔ کشمیری عوام ایک طویل عرصے سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہماری یہ جدوجہد مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جاری و ساری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر ملاقات میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اورعرفان کیانی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ ہم پاکستان کی سینٹ اور قومی اسمبلی سمیت دیگر فورمزسے مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کے خلاف موثر انداز میں آواز بلند کرنے کے لئے اپنا کردار پورے شدومد سے ادا کریں گئے۔ حکومت پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی اور دنیا کے ہر فورم پرکشمیری عوام کے حق خودارادیت کا مقدمہ بین الاقوامی دنیا کے سامنے پیش کرے گی اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھی جائے گی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے ہر سطح پر کوششیں کی جائیں گی۔پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے حوالے سے ہم آپکی (صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری) رہنمائی اور ہدایات کی روشنی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...