حزب اللہ کا راکٹوں سے اسرائیل کے دو اڈوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

0
56

بیروت (این این آئی )لبنان کی جانب سے شمالی اسرائیل میں بالائی اور مغربی الجلیل کی طرف راکٹوں کی ایک بوچھاڑ لانچ کردی گئی۔ حزب اللہ نے دو اڈوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے دوپہر 02:45 پر شمالی اسرائیل میں عاموس اڈے پر حملہ آور ڈرون کے سکواڈرن کے ساتھ ایک فضائی حملہ کیا ہے۔ حزب اللہ نے مزید کہا کہ نشانہ بنایا گیا اڈہ شمالی علاقے میں نقل و حمل کی تشکیل کا اڈہ ہے اور ٹیکنالوجی ڈویژن کی تیاری کا ایک مرکزی مرکز ہے۔ یہ اڈاہ العفولہ شہر کے مغرب میں لبنان کی سرحد سے 55 کلومیٹر دور ہے۔حزب اللہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے تل ابیب کے مضافات میں اسرائیل کے انٹیلی جنس اڈے غلیلوت پر بھی حملہ کیا ہے۔ حزب اللہ ذرائع نے کہا کی کہ ان کے ڈرون نے اپنے اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔ یہ پیش رفت اس وقت ہوئی ہے جب جب پارٹی نے نہاریا، عکا اور ان کے گردونواح کے مشرق میں بستیوں کی طرف راکٹ داغے ہیں۔ ایک راکٹ شمالی اسرائیل کے قصبے ترشیحا میں دو گھروں کے درمیان جا گرا۔
حزب اللہ کا راکٹوں سے اسرائیل کے دو اڈوں کو نشانہ بنانے کا اعلان