واشنگٹن(این این آئی )4 سال قبل غصے میں وائٹ ہاس سے رخصت ہونے والے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہائوس میں واپس لوٹے۔ حالیہ صدر اور اپنے سخت حریف جو بائیڈن سے انہوں نے ملاقات کی۔ بائیڈن نے ٹرمپ کو لنج پر مدعو کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں نے اوول آفس میں ملاقات کی اور اقتدار کی پرامن منتقلی پر اتفاق کیا۔ اس دورے کا آغاز سابق اور موجودہ صدور کے درمیان دوستانہ مصافحہ سے بھی ہوا۔ بائیڈن نے نو منتخب صدر کو ان کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی۔ دوسری جانب ٹرمپ نے اپنے پیش رو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مبارکباد قبول کی۔ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عبوری عمل ہر ممکن حد تک ہموار ہو گا۔ انہوں نے کہا سیاست مشکل چیز ہے اور یہ ایک خوبصورت دنیا نہیں ہے تاہم آج دنیا خوبصورت ہے اور میں اس کی بہت تعریف کرتا ہوں۔ بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان خارجہ پالیسی سمیت متعدد موضوعات پر بات چیت کا امکان ہے۔یہ دورہ جو عام طور پر ایک عام پروٹوکول ہوتا ہے، اس مرتبہ ایک خاص کردار کا حامل تھا۔ خاص طور پر اس لیے بھی کہ ٹرمپ نے 2020 میں اپنے شکست کو کھلے دل سے قبول نہیں کیا تھا بلکہ بائیڈن کی ٹیم پر دھاندلی اور نتائج میں ہیرا پھیری کا الزام لگایا تھا۔ ٹرمپ نے گزشتہ چار سال بائیڈن پر حملہ کرتے ہوئے بھی گزارے ہیں۔ بعض اوقات بائیڈن کو ایک بوڑھے آدمی کے طور پر بیان کیا اور وہ کبھی کبھی بائیڈن کو گم شدہ اور کمزور شخص بھی قرار دیتے رہے۔موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کے متعلق ذرائع نے کہا ہے کہ بائیڈن پیشہ ور ہیں اور ملاقات کے دوران وہ یوکرین سمیت اہم موضوعات پر بات چیت کریں گے۔ وہ واپس آنے والے صدر کو یہ بھی یقین دلائیں گے کہ ان کی ٹیم ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے پوری کوشش کرے گی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...