نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لبنان میں اسرائیلی فوج کی طرف سے یو این امن فوج پر حالیہ حملوں کی مذمت کی ہے۔ تمام فریقوں سے کہا ہے کہ وہ یونیفل اور اس کے اہلکاروں کے تحفظ کا احترام کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کونسل نے 29 اکتوبر اور بعدازاں سات اور آٹھ نومبر کو یونیفل پر حملوں کی مذمت کی ہے۔ ان حملوں میں لبنان کے بارڈر بلیون لائن پر کئی امن اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔مذمتی بیان میں کہا گیا ہے وہ کسی فریق کا نام نہیں لیتی کہ وہ اس کا ذمہ دار ہے۔ البتہ سبھی فریقوں سے کہتی ہے کہ امن فوج کے اہلکاروں کا تحفظ یقینی بنائیں اور قانون کا اور بین الاقوامی قانون کا احترام کریں۔سلامتی کونسل نے نام لے کر اسرائیل کی مذمت سے کیوں گریز کیا ہے اس کا جاری کردہ بیان میں کوئی ذکر نہیں ہے۔سات نومبر کو امن فوجی زخمی ہوئے اور اس کے بعد یونیفل نے اس کا الزام اسرائیلی فوج پر لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے جان بوجھ کر یونیفل کی پوزیشنوں کو لبنانی سرحد پر نشانہ بنایا ۔سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے یونیفل اہلکاروں کو دوبارہ ایسے حملوں کا ہدف نہیں بنایا جانا چاہیے ۔ بیان میں یونیفل کی مکمل حمایت کی گئی ہے۔سلامتی کونسل کے ارکان نے اسرائیل اور لبنانی حزب اللہ کے درمیان لڑائی میں شہری ہلاکتوں پر تشویش ظار کرنے کے ساتھ ساتھ شہری مقامات اور انفراسٹرکچر کو نشانے پر رکھنے کو بھی گہری تشویش سے دیکھا ہے۔ان ارکان نے یونیسکو کے ساتھ جڑ ے تاریخی اور قدیمی ورثے کو پہنچائے گئے نقصان پر بطور خاص تشویش ظاہر کی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...