لندن (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ آئین اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا، جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا کردار ہے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاستدانوں نے اپنے مفادات کیلئے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نئے قانون کے ذریعے ملک کے ہر شہری کو مشکوک بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نہ ہم امریکی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں نہ انہیں اجازت دے سکتے ہیں۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں، بانی پی ٹی ا?ئی کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ برطانیہ خواجہ آصف کے معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کرے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں ری پبلکن حکومت ہو یا ڈیموکریٹس، دنیا کیلئے انکی پالیسی ایک ہے۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...