اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اورخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جلسوں اور احتجاج کے ذریعے ملک کی معاشی ترقی کو روکنے سے گریز کریں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ماضی میں دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے ترقیاتی کاموں کو سبوتاڑ کرنے کا ٹریک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی کو بھی اس ملک کے کسی بھی حصے میں معاشی اور کاروباری سرگرمیوں کو پٹڑی سے اتارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں روز بروز بہتری آرہی ہے اور موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی میں کمی آئی ہے جبکہ غیرملکی سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان آ رہے ہیں۔ چین کے تعلقات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ چین کے تعاون سے شروع ہوا ہے، حکومت یہاں مختلف منصوبوں میں مصروف چینی باشندوں کو بہتر تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان علاقائی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، آنے والے دنوں میں امریکہ کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
مقبول خبریں
9 مئی کے کچھ مقدمات فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیلئے بھجوائے گئے
راولپنڈی (این این آئی)انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سانحہ9 مئی میں ملوث ملزمان کے خلاف ناقابل تردید...
انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے،شہباز شریف
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے۔وزیرِ اعظم...
بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلہ منسوخی کیخلاف طالبہ کی درخواست مسترد
کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلے کے تنازع سے متعلق طالبہ کی داخلہ...
پاکستان سٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ...
جوہانسبرگ (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا۔...
پہلے آسٹریلیا اور پھر افریقا، رضوان نے وہ کر دکھایا جو آج تک کوئی...
جوہانسبرگ (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر وہ کارنامہ کر دکھایا...