وزیراعظم کا وفاقی وزیر ریاض حسین پیر زادہ کو فون ،بھائی کے انتقال پر تعزیت

0
56

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ ریاض حسین پیر زادہ کو فون کرکے ان کے بھائی سجاد حسین پیر زادہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ جمعرات کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سجاد حسین پیر زادہ نے بہاولپور کیعوام کے لیے بطور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں۔