رانا مشہود احمد خاں کی لبنان کے سفیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

0
47

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے لبنان کے سفیر غسان الخاطب سے ملاقات کی۔یہاں جاری بیان کے مطابق دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن برائے بین الاقوامی روابط سیدہ آمنہ بتول بھی ملاقات میں شریک تھیں۔رانا مشہود احمد نے کہا کہ پاکستان کی مدد اور تعاون کے شکرگزار ہیں،پاکستان ہمیشہ لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا رہاہے،پاکستان کو اپنا گھرسمجھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ لبنان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے،پاکستانی عوام لبنانی بھائیوں سے خصوصی لگاؤ رکھتے ہیں۔لبنانی سفیر نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ لبنان میں جلد امن قائم ہو،پاکستان میں نوجوانوں کے حوالے سے لئے جانے والے اقدامات قابل ستائش ہیں۔