لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمنز کرکٹ ٹیم کی پلیئرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ 2024ـ25 سیزن کیلئے 16 ویمنز کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔گزشتہ سال 20 کرکٹرز کو 2 سال کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ دیے گئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ 2023ـ24 کے سیزن کے بعد ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔کپتان فاطمہ ثنا اور وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی کو اے کیٹگری میں ترقی دی گئی ہے جبکہ بائیں ہاتھ کی اسپنر سعدیہ اقبال اپنی حالیہ عمدہ کارکردگی کی بنا پر بی کیٹگری میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔اس سینٹرل کنٹریکٹ میں 3 نئی انٹریز گْل فیروزہ، رامین شمیم اور تسمیہ رباب شامل ہیں۔ تسمیہ رباب نے پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کیا ہے جو ان کے کریئر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔گل فیروزہ 2018 اور رامین شمیم 2022ـ23 کے بعد دوبارہ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔اسی طرح ندا ڈار، عالیہ ریاض، انوشے ناصر، ایمان فاطمہ، شوال ذوالفقار اور سدرہ نواز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی تجدید نہیں کی گئی ہے تاہم یہ تمام کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب رہیں گی۔ سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔کیٹگری اے میں فاطمہ ثنا، منیبہ علی اور سدرہ امین۔کیٹگری بی میں ناشرہ سندھو، سعدیہ اقبال اورکیٹگری سی میں ڈیانا بیگ، عمیمہ سہیل شامل ہیں جبکہ کیٹگری ڈی میں غلام فاطمہ، گل فیروزہ، نجیہہ علوی، رامین شمیم، صدف شمس، سیدہ عروب، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن اور ام ہانی کو رکھا گیا ہے۔
مقبول خبریں
احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنیکی کوشش، یہ لوگ کامیاب نہیں ہوں...
لندن (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ24 نومبر کو احتجاج کی کال...
کوئی منی بجٹ نہیں آرہا ، ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا جائیگا،وزیر خزانہ
اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آرہا ، 12970 ارب روپے کی ٹیکس وصولی...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین...
لندن ( این این آئی) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لندن میں انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن سے...
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا سپیشل افراد کیلئے زندگی آسان پروگرام
لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپیشل افراد کیلئے زندگی آسان پروگرام کا آغاز کردیا ۔سپیشل افراد کی آسانی اور کار آمد...
چین کا عالمی معیشت میں توانائی پیدا کرنے کا عمل جاری رکھنے کا اعلان
لیما(این این آئی)چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک اقتصادی گلوبلائزیشن میں گہرے طور پر ضم ہو...