جوہانسبرگ (این این آئی)بھارت نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔جوہانسبرگ میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 135 رنز سے شکست دی۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 283 رنز بنائے تھے۔بھارت کے تلک ورما نے 47 گیندوں پر 120 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔سنجو سمسن 109 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے 9 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔بعد ازاں 284 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 148 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔جنوبی افریقا کی جانب سے ٹرسٹن اسٹپس 43 اور ڈیوڈ ملر 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔4 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1ـ3 سے بھارت کے نام رہی۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...