لاہور(این این آئی) عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔سپیشل جج سینٹرل تنویر احمد شیخ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے مونس الہٰی ودیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔عدالت نے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ چودھری مونس الہٰی کے ریڈ نوٹسز اور بیرون ملک سے گرفتاری سے متعلق جے آئی ٹی معاملے کا خود تعاقب کرے۔تحریری حکم میں عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں چودھری پرویز الہٰی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوٹر کے مطابق پرویز الہٰی تشویش ناک حالت میں نہیں ہیں، پی ٹی آئی رہنما دیگر تقریبات میں شرکت کررہے ہیں۔عدالت نے ایف آئی اے کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مونس الہٰی سمیت دیگر اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی قرقی کے دورانیہ میں توسیع پر رپورٹ جمع کروائے، عدالت کیس کی مزید سماعت 28 نومبر کو کرے گی۔
مقبول خبریں
ٹی ٹوئنٹی دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دیکر...
سڈنی(این این آئی)تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز 0ـ2...
احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنیکی کوشش، یہ لوگ کامیاب نہیں ہوں...
لندن (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ24 نومبر کو احتجاج کی کال...
کوئی منی بجٹ نہیں آرہا ، ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا جائیگا،وزیر خزانہ
اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آرہا ، 12970 ارب روپے کی ٹیکس وصولی...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین...
لندن ( این این آئی) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لندن میں انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن سے...
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا سپیشل افراد کیلئے زندگی آسان پروگرام
لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپیشل افراد کیلئے زندگی آسان پروگرام کا آغاز کردیا ۔سپیشل افراد کی آسانی اور کار آمد...