عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی ‘ احسن اقبال

0
202

نارنگ منڈی ( این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی ،(ن)لیگ نے اقتدار میں آتے ہی موٹر وے کے منصوبے کا افتتاح بھی کر دیا ہے ،کالاخطائی روڈ پر بھی توجہ دی جارہی ہے ۔چیئرمین ڈیلی پسنجر زایسوسی ایشن حافظ عبد القیوم ریحان اور نارووال کمیونٹی کے دیگر ارکان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے لاہور نارووال سیکشن پر ایک اور نئی ٹرین چلانے کی نوید دی اور کہا کہ ریلوے سے اس سلسلہ میں بات چیت جاری ہے عنقریب خوشخبری دیں گے ۔احسن اقبال نے سیکرٹری ریلوے ظفر زمان رانجھا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پہلے سے چلنے والی شاہ سوار ایکسپریس کی بحالی کے حوالے سے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ شاہ سوار ایکسپریس کے چلنے سے چار اضلاع نارووال ، شیخوپورہ سیالکوٹ اور لاہور کے لاکھوں عوام کو سفری سہولیات میسر آئیں گی اور ریلوے کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔