قلات، دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید، 15 زخمی

0
154

اسلام آباد /قلات(این این آئی)بلوچستان کے علاقے قلات کے شاہ مردان چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے جس میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور15 زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ضلع قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15زخمی ہوئے۔لیویز ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں اور شہدا کی نعشوں کو کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔