پشاور(این این آئی)سابق سینیٹر الیاس احمد بلور 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔عوامی نیشنل پارٹی کی خاتون رہنما ثمر ہارون بلور کے مطابق سابق سینیٹر الیاس احمد بلور کا انتقال ہو گیا ہے۔ثمر بلور نے بتایا ہے کہ الیاس بلور کی نمازِ جنازہ آج اتوار کی دوپہر 2 بجے پشاور کے وزیر باغ میں ادا کی جائے گی۔مرحوم اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور اور شہید بشیر احمد بلور کے بھائی تھے۔غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ الیاس احمد بلور کئی ماہ سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے، وہ گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور آج صبح 4 بجے ان کا انتقال ہوا۔دوسری جانب صدرِ مملکت آصف زرداری نے الیاس احمد بلور کے انتقال پر اظہارِ افسوس، مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ تعزیت، مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور ورثاء کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...