لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپیشل افراد کیلئے زندگی آسان پروگرام کا آغاز کردیا ۔سپیشل افراد کی آسانی اور کار آمد شہری بنانے کیلئے معاون آلات کی فراہمی کا پراجیکٹ شروع کیاگیاہے۔سپیشل افراد کو معاون آلات کی فراہمی کیلئے درخواستوں کی وصولی کاباقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔سپیشل افراد گھر بیٹھے محکمہ سوشل ویلفیئر کے پورٹل(awc.punjab.gov.pk) پر آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق سپیشل افراد وہیل چیئر اورہیرنگ ایڈ کیلئے اپلائی کرسکیں گے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند ہفتے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب میں افراد باہم معذوری کی زندگی آسان بنانے کے آلات کے پراجیکٹ کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ قوت سماعت سے محروم افراد کو ہیرنگ ایڈ فراہم کر کے آسانی اورسہولت پیدا کی جائے گی۔وہیل چیئرملنے سے خصوصی افراد نقل و حرکت کیلئے دوسرے کی مدد کے محتاج نہیں رہیں گے۔ سپیشل افراد کی بحالی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ چاہتی ہوں سپیشل افراد بھی نارمل لوگوں کی طرح آسان زندگی گزاریں۔سپیشل افراد کو خوش و خرم دیکھنازندگی کا خوشگوار تجربہ ہے۔
مقبول خبریں
ٹی ٹوئنٹی دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دیکر...
سڈنی(این این آئی)تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز 0ـ2...
احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنیکی کوشش، یہ لوگ کامیاب نہیں ہوں...
لندن (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ24 نومبر کو احتجاج کی کال...
کوئی منی بجٹ نہیں آرہا ، ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا جائیگا،وزیر خزانہ
اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آرہا ، 12970 ارب روپے کی ٹیکس وصولی...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین...
لندن ( این این آئی) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لندن میں انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن سے...
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا سپیشل افراد کیلئے زندگی آسان پروگرام
لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپیشل افراد کیلئے زندگی آسان پروگرام کا آغاز کردیا ۔سپیشل افراد کی آسانی اور کار آمد...