لندن ( این این آئی) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے لندن میں انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن سے ملاقات کی ۔چیئرمین ای سی بی رچرڈ تھامسن نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں چیئرمین محسن نقوی اور پی سی بی کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا ۔ چیئرمین ای سی بی نے کہا کہ انگلینڈ کا حالیہ دورہ پاکستان انتہائی شاندار رہا۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے ہماری نیک تمنائیں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے تیار ہے۔سٹیڈیمز کو جدید انداز میں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے ہر سطح پر فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں۔مہمان ٹیموں کو سٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول دیا جائے گا۔چیئرمین انگلینڈ و ویلز کرکٹ بورڈ رچرڈ تھامسن نے حالیہ دورہ کے دوران شاندار مہمانداری پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا ۔
مقبول خبریں
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی،...
تہران (این این آئی )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی...
عامر خان نے اپنے شاہ رخ خان کے 15 سال پرانے رویے کو بچکانہ...
ممبئی (این این آئی) ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان نے انکشاف کیاہے کہ شاہ رخ خان مجھ سے ناراض تھا اور ہم...
میں عمر کیوں چھپائوں؟ میں جو ہوں، مجھے ایسا ہی قبول کیا جانا چاہیے،ماہرہ...
کراچی (این این آئی) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بڑھتی عمر پر ہونے والی تنقید اور اس پر والدہ کی پریشانی سے متعلق ایک...
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...