اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آرہا ، 12970 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا جائیگا۔ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے پرائمری سرپلس کا ہدف کامیابی سے پورا کیا ہے، نیشنل فسکل پیکٹ کو کابینہ نے منظور کیا ہے، اب این ایف سی پر نظر ثانی کی ضرورت نہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ کوئی منی بجٹ نہیں آرہا ، 12970 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا جائیگا اور ٹیکس وصولیوں کو انفورسمنٹ اور انتظامی اقدامات سے بہتر کیا جائیگا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق فسکل پیکٹ کی منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ کا خصوصی طور پر مشکور ہوں، جب بھی قومی مفاد کا معاملہ ہوا تو کے پی کو سب سے آگے پایا۔ آئی ایم ایف وفد کے دورے پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے دورے کا مقصد معیشت کا جائزہ لینا نہیں بلکہ اعتماد سازی میں اضافہ تھا، آئی ایم ایف سے مذاکرات تعمیری اور با مقصد رہے، آئی ایم ایف سے ور چوئل مذاکرات ہوتے رہتے ہیں،کچھ نکات پر آمنے سامنے بیٹھ کربات چیت ضروری تھی لہٰذا حقائق کی بنیاد پر کھل کر بات چیت کی۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کی بات غور سے سنی اور اس سے مطمئن نظر آئے اور آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان کے دوران جیو نیوز کی حقائق پر مبنی رپورٹنگ پر ان کے مشکور ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کے محکموں میں رائٹ سائزنگ کا کام جاری ہے، 11 محکموں میں رائٹ سائزنگ کا کام مکمل ہو گیا ہے، 5 محکموں میں جاری ہے، آئی ایم ایف وفد سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر زیادہ بات چیت ہوئی، جینکو ، ڈسکوز اور ائیر پورٹ نجی شعبے کو دیں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...