برسبین (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے اپنے کیپنگ گلوز اور شرٹ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میوزیم کو عطیہ کر دی۔محمد رضوان نے سڈنی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد گلوز اور شرٹ عطیہ کی۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میوزیم کی انتظامیہ نے گلوز اور شرٹ عطیہ کرنے پر محمد رضوان کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ہفتے کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا تھا۔اس میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دی تھی۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستان ٹیم 134 رنز تک محدود رہی۔آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0ـ2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔
مقبول خبریں
راولپنڈی میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی ڈویژن میںکل منگل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔پنجاب میں موسم کی صورتِ حال...
اکتوبر میں 35 کروڑ ڈالرز کا بڑا سر پلس حاصل ہوا: اسٹیٹ بینک
کراچی (این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ اکتوبر میں 35 کروڑ ڈالرز کا بڑا سر پلس حاصل ہوا ہے۔جاری کیے...
حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوبارہ بولیاں مانگنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے کی نجکاری...
30 دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی’ شیخ رشیدکی پیش گوئی
راولپنڈی(این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے پیش گوئی کی ہے کہ 30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں...
شیخ وقاص نے احتجاج سے قبل کسی بھی قسم کے مذاکرات کا امکان مسترد...
اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے احتجاج سے پہلے حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا امکان مسترد کردیا۔نجی ٹی...