لاہور(این این آئی)سلیکشن کمیٹی کے موجودہ سربراہ اور سابق کرکٹر عاقب جاوید نے قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کوچ بننے کی پیشکش قبول کرلی ہے۔ذرائع نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیری کرسٹن کے منظرنامے سے ہٹنے کے بعد عاقب جاوید اپنی سوجھ بوجھ کی وجہ سے وائٹ بال ہیڈ کوچ کے لیے مضبوط ترین امیدوار تھے، عاقب دورہ زمبابوے میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا اعلان جلد کرے گا، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز 24 نومبر سیشروع ہوگی۔اس سے قبل خبریں زیر گردش تھیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو نئی ذمے داریاں دینے جا رہا ہے اور انھیں وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ گیری کرسٹن کے دورہ آسٹریلیا سے قبل اچانک ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی اب ملکی کوچ پر انحصار کرنا چاہتا ہے اور اسی لیے قرعہ فال عاقب جاوید کے نام نکلا ہے۔عاقب جاوید جو سینئر اور جونیئر سطح پر کوچنگ سمیت پی سی ایل میں بھی کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انھیں پی سی بی نے گزشتہ ماہ انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ میچ میں شرمناک اننگز کی شکست کے بعد سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا تھا۔عاقب جاوید کی نگرانی میں سلیکشن کمیٹی نے آتے ہی بولڈ فیصلے کرتے ہوئے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ کو آرام دیا اور نئے کھلاڑیوں کو آزمایا جس کا نتیجہ شکستوں کے بھنور میں پھنسی پاکستانی ٹیم کے سیریز جیتنے کی صورت میں نکلا تھا۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچز اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 24 نومبر سے شروع ہو گی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...