ڈھاکا(این این آئی )بنگلادیش میں عبوری حکومت کے 100 روز مکمل ہونے پر چیف ایڈوائزر محمد یونس نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ بنگلہ دیش مفرور سابق وزیراعظم حسینہ واجدکی حوالگی کا بھارت سے مطالبہ کرے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش ہنگاموں میں ہونے والے ہر قتل کے لیے انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ محمد یونس نے کہا بھارت سے معزول مطلق العنان شیخ حسینہ کو واپس بھیجنے کا بھی کہیں گے۔