ریاض (این این آئی )سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سنہ 1446 میں 66 ممالک کے 1000 عازمین کے 4 گروپوں کو حج اور عمرہ کے لیے خادم حرمین شریفین کے ضیوف کے پروگرام میں شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے ان کی میزبانی کی منظوری دے دی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس پروگرام پر عمل درآمد وزارت اسلامی امور کرے گی۔اس تناظر میں اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کے وزیر اور حج، عمرہ اور زیارت کے لیے خادم حرمین شریفین کے ضیوف کے پروگرام کے جنرل سپروائزر شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل شیخ نے کہا کہ یہ میزبانی اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کرنے اور دنیا کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کے درمیان بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے سعودی عرب کی طرف سے کی جانے والی کوشش ہے۔مزید یہ پروگرام اسلامی اشرافیہ کے رہنماں، علما، شیوخ اور دنیا کے بااثر شخصیات کے ساتھ نتیجہ خیز رابطے کو فروغ دیتا ہے۔ پروگرام نے اپنے جاری سفر کے دوران مختلف براعظموں کو شامل کیا ہے۔ دنیا میں اس کے آغاز سے لے کر اب تک اس سے مستفید ہونے والے ممالک کی تعداد 140 سے زیادہ ممالک تک پہنچ چکی ہے۔ اس پروگرام کے تحت مہمان کو اپنا ملک چھوڑنے سے لے کر واپسی تک ایک مربوط نظام کے تحت خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ وزارت نے شاہی حکم نامے کے اجرا کے بعد سے اپنی تمام تر توانائیاں درستی اور اعلی ترین معیار لاگو کرنے کے لیے وقف کر دی ہیں۔ خادم حرمین شریفین کے ضیوف کے پروگرام کے سیکرٹریٹ ے تحت کام کرنے والی کمیٹیاں اپنے اپنے کاموں میں مصروف عمل ہیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...