لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے پی ٹی آئی کے ظہیر عباس کھوکھر کی جانب سے اپنے خلاف الیکشن ٹربیونل میں دی گئی درخواست میں تاریخ لینے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ میرے وکلاء الیکشن ٹربیونل میں پیش ہوئے، ہمارے وکلاکی مکمل تیاری تھی اور تمام دستاویزات بھی موجود تھیں،مخالف پارٹی کے پاس کوئی شواہد یا ثبوت نہیں تھے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ظہیر عباس کھوکھر عدالت سے فرار چاہتے ہیں، اسی لیے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، اگر ان کے پاس شواہد موجود تھے تو پھر تاریخ کیوں مانگی،ظہیر عباس نے میری کامیابی کو چیلنج کیا ہے تو اب سامنا کیوں نہیں کر پا رہے؟ ۔ انہوں نے کہا کہ بار بار تاریخیں مانگ کر یہ الیکشن ٹربیونل کا وقت ضائع کر رہے ہیں، اگر ان کے پاس ثبوت نہیں ہیں تو عدالت کو بتائیں کہ ان سے غلطی ہوئی ہے، پہلے کیس کرو پھر عدالت سے بھاگو، یہ ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...