لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچے میری ریڈ لائن ہیں، انکے خلاف ہر قسم کے تشدد کا تدارک کریں گے۔بچوں پر تشدد، استحصال اور بدسلوکی کے تدارک اور بحالی کے عالمی دن پر وزیراعلی مریم نواز شریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں کچھ بچوں کا بدسلوکی، استحصال اور تشدد کا شکار ہونا افسوسناک ہے، ہر قسم کا استحصال بچوں کی ذہنی، جسمانی اور جذباتی نشوونما کو متاثر کرتا ہے، بچوں پر تشدد شخصیت اور مستقبل پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے، تدارک کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی حفاظت اور بروقت امداد کے لئے پاکستان کا پہلا ورچوئل چائلڈ سیفٹی سینٹر قائم کیا گیا ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو مزید فعال کیا گیا ہے، والدین، اساتذہ اور معاشرے کے تمام طبقوں سے بچوں کی حفاظت کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، والدین بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کریں، کھل کر بات کریں اور خیال رکھیں، اللہ تعالی ہمیں بچوں کا احساس، حفاظت اور روشن مستقبل یقینی بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔
مقبول خبریں
اس بار بھی رکاوٹیں عبور کرکے اسلام آباد پہنچیں گے: بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پہلے بھی رکاوٹیں عبور کرکے اسلام آباد پہنچے ہیں، اس...
راولپنڈی میں کل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی ڈویژن میںکل منگل سے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔پنجاب میں موسم کی صورتِ حال...
اکتوبر میں 35 کروڑ ڈالرز کا بڑا سر پلس حاصل ہوا: اسٹیٹ بینک
کراچی (این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ اکتوبر میں 35 کروڑ ڈالرز کا بڑا سر پلس حاصل ہوا ہے۔جاری کیے...
حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوبارہ بولیاں مانگنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے کی نجکاری...
30 دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی’ شیخ رشیدکی پیش گوئی
راولپنڈی(این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے پیش گوئی کی ہے کہ 30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں...